Lahore
tehreek_MP نے Saturday، 5 July 2025 کو شائع کیا.
برادر محمد یحییٰ برکی سابق صدر تحریک محنت پاکستان طویل علالت کے بعد انتقال فرما گئے ہیں۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔
واہگہ بارڈر کے قریب لاہور کے مشہور گاؤں برکی کی نمبردار فیملی سے تعلق رکھنے والے یحییٰ برکی پاکستان ریلوے میں ملازم ہوئے تو محنت کشوں میں فریضہ اقامت دین کے لئے کوشاں تحریک محنت پاکستان سے وابستہ ہوگئے۔ مختلف ذمہ داریوں پر رہتے ہوئے ملک بھر تحریک محنت کی دعوت کے فروغ اور منظم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ آپ 2003ء تا 2005ء کے دورانیہ کے لیے تحریک محنت پاکستان کے مرکزی صدر منتخب ہوئے۔ وفاداری بشرطِ استواری کے مصداق برادر یحییٰ برکی تادم مرگ فریضہ اقامت دین کی ادائیگی کے لیے تحریک کے ساتھ وابستہ رہے۔
اللہ کریم ان کی تمام حسنات کو قبول اور سیئات سے درگزر فرماکر اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین

ٹیگز:-