تعارف

السلام علیکم

تحریکِ محنت پاکستا ن شعبہ ملازمین میں ایک صالح گروہ کی تیاری کے لئے سرگرم عمل ہے اس تیاری کا ذریعہ قرآن اور اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے ۔اس ذریعے سے فکر و شعور کی تعمیر پیش نظر ہے اس کا محور اللہ کا تقویٰ اور فکر آخرت ہے۔ کارخانوں اور دفاتر کے ہر طبقہ کے تمام ملازمین اور عام محنت کشوں تک اس فکر کا نفوذ تحریک کا مطمع نظر ہے جنہیں مادی آسائشوں میں اُلجھاکر مقصدِ حیات سے بے بہرہ کر دیا گیا ہے۔ سرمایہ دارانہ اور مغربی فکر کے حصار نے اسے چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے۔ بے سکونی اور عدم اطمینانی کی کیفیت اس پر طاری ہے ، اس ماحول میں تحریکِ محنت پاکستان کی دعوت کے اہداف یہ ہیں۔

ملازمین کو اس بات کا احسان دلانا کہ سکون و اطمینان مادی آسائشوں میں نہیں بلکہ اللہ اور اس کے  رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے میں ہے۔

تطہیر افکار و کردار کے ذریعے جذبہ عمل اور آخرت میں جوابدہی کا احساس اُجاگر کرنا۔

ملازمین کو اُن کے حقوق اور فرائض کا احساس دلانے کے ساتھ ساتھ اُن میں اسلام سے محبت اور ایثار و قربانی کا جذبہ پیدا کرکے اُن کو اسلامی انقلابی خطوط پر منظم کرنا اور ایک فیصلہ کن جدوجہد پر آمادہ کرنا